﷽ ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ
*** صبـــح بــخیـــر زنـــدگـــی ***
روزہ رکھ کر اگر آپ بھوک اور پیاس کنٹرول کر سکتے ہیں تو یقیناً اپنے دل کو بھی کنٹرول کر سکتے ہیـں.... جس دل میں دُنیاوی بُرائیاں ۔ بھری ہوئی ہیں ان کو دل سے نکالے بغیر رمضان کی عبادتوں میں وہ نور نہیں آئے گا جس کے لئے ہم اس ماہ کا اہتمام روزے رکھ کر کر رہے ہیں رمضان بھی ایک رسمی مہینہ ہو کر رہ جائے گا ۔۔۔
آپ کا اصل ساتھی آپ کے اندر کا انسان ہے، اسی کو عبادت کرنا ہے اور اسی کو بغاوت، وہی دنیا والا ہے۔۔۔۔۔ اور وہی آخرت والا ہے۔۔۔ اسی اندر کے انسان کو آپ کو جزا و سزا کا مستحق بنانا ہے، یہ فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے، آپ کا باطن ہی آپ کا بہترین دوست ہے اور وہی بدترین دشمن، آپ خود ہی اپنے لئے دشواری سفر ہو اور خود ہی شادابی منزل، باطن محفوظ ہوگیا، تو ظاہر بھی محفوظ ہوگا۔جاگیں رمضان تیزی سے گزر رہا ہے۔اب بھی وقت ہے اسکی عظمت کو حاصل کریں۔۔
اے ماہِ رمضان آہستہ چل، ابھی کافی قرض چُکانا ہے۔ اللّٰہ کو کرنآ ہے راضی اور گُناہوں کو بخشوانا ہے۔۔ کچھ خواب ہیں جِن کو لکھنا ہے اور تعبیروں کو پانا ہے اپنے کچھ آنگنوں میں خوشیوں کے دیپ جلانے ہیں۔۔کچھ توبہ کرنا باقی ہے اور رب کو ہم نے منانا ہے۔۔۔ جنّت کا کرنا ہے سودا جہنم سے خود کو بچانا ہے۔۔۔
اے اللّٰہ : ہمارے دلوں میں تیری محبت تیرا قرب عطا فرما ۔۔ہمارے دلوں کو پوری طرح ہمارے کنٹرول میں کر دے سب سے خلوص و محبت عزت و احترام سب کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنے کی توفیق عطا۔۔۔۔اے اللّٰہ ہمیں اپنا بنا لے آپ ہی ہمارے وارث ہیں۔۔ یا اللہ رمضان المبارک کی ہماری تمام عبادتوں کو قبول فرما ہماری دعاؤں پر کن فیکون فرما۔۔۔ اس رمضان کو ہم سب کے لئے باعث نجات، رحمتوں اور برکتوں سے بھر پور بنا ۔۔
*** آمیـــن ثم آمین یا رب العالمین ***